یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار ہے۔
یورپی کمیشن کے مطابق برسلز میں یورپین یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے۔
یورپی کمیشن کے مطابق موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان پر بات نہیں ہوئی ہے۔
یورپی کمیشن کے مطابق جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے، جن میں 6 نئے کنونشن شامل کیے گئے ہیں۔
یورپی کمیشن کے مطابق نئے کنونشن میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے محنت کشوں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اچھی قانون سازی کی ہے۔