• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات میں 300 فیصد اضافہ، پولیس ریکارڈ


لاہور میں جنسی ہراسانی کے مقدمات میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، پولیس کے مطابق جنسی ہراسانی کو رپورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ گریٹر اقبال پارک واقعے کے بعد ہوا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں جنسی ہراسانی کے 642 مقدمات درج ہوئے، اگست میں 323 اور رواں ماہ 319 مقدمات درج ہوئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ 110 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہوچکے ہیں۔

واقعات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن خواتین مقدمات سے گریز کرتی تھیں۔

 شارق جمال خان نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک واقعے نے خواتین کا حوصلہ بڑھایا کہ مقدمات درج کروائے جائیں، تفتیش میرٹ پر جاری ہے، جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین