قومی اسمبلی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں کی گئی ہیں، جن کی اسپیکر اسد قیصر نے منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی میں گریڈ 20 سے 2 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فیاض حسین شاہ اور سید جواد نقوی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں گریڈ 19 کے راؤ سلیم کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کے 4 افسران کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری بنادیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اگلے گریڈز میں ترقی پانے والوں میں مجموعی طور پر 90 کے قریب افراد شامل ہیں۔