ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک سے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جاچکے ہیں۔
اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران رضا باقر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرونِ ملک سے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر بھیجےجاچکے۔