اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے حصص کے منافع کا تعین اور کامیاب پاکستان پروگرام پر غور کیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی 2020-21 کےلیے تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایف سی ٹریننگ سینٹر بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس میں افغانستان کے لیے 40 ہزار ٹن گندم کی خریداری اور جینکو کے لیے مالی امداد کی منظوری بھی متوقع ہے۔