• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کے طریقہ کار اور مکمل فعالیت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کا ایئر ڈیفنس جدید، انتہائی درست اور مہلک لانگ رینج ہتھیاروں کا نظام ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان آرمی ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کا ایئر ڈیفنس اپنی فضائی سرحدوں میں دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کو تیار ہے۔

تازہ ترین