• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سال 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔

مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہارے پھر بھی 5 لاکھ ووٹ ن لیگ کو ہی ملے، دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں، اتنا کچھ کرنے کے باوجود ہمیں اتنے ووٹ کیسے پڑگئے۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں، پرفارمنس اتنی بری ہو تو لوگ تو بدظن ہوں گے۔

تازہ ترین