• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے ہاؤسنگ انتظامیہ کے ایک ارب کے پے آرڈر بحق سرکار ریکور کرلئے

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب نے ایک ہائوسنگ انتظامیہ کے ایک ارب مالیت کے پے آرڈر بحق سرکارریکور کرلئے ہیں۔ نیب تحقیقات کے دوران سوسائٹی کے مختلف پراجیکٹس کے 11888 متاثرین کی جانب سے 13ارب روپے مالیت کے کلیمز جمع کروائے گئے تھے ۔ دوران تحقیقات ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے۔ ایک ملزم کی مشروط ضمانت کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے ایک ارب روپے چیئرمین نیب کے سرکاری اکاؤنٹ میں بطور شیورٹی جمع کروانے کے احکامات صادر کئے تھے۔

تازہ ترین