• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نوجوانوں کی فلاح اور بہتر مستقبل کی ضامن ہے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلاول بھٹو ذرداری کی 33 ویں سالگرہ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب میں کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بعدازاں آتش بازی کی گئی تقریب میں صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن راشد خاصخیلی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا فرید میمن نے نظامت کی ، تقریب میں صدر پی پی پی کراچی و وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی ، صدر پیپلز یوتھ سندھ و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ جاوید نایاب لغاری ، جاوید ناگوری ، شعیب مرزا سمیت کارکنان و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کی فلاح اور اُن کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے مجھے اُمید ہے کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز یوتھ کراچی کے نوجوان بھاری تعداد میں امیدوار اور فاتح ہوکر بلاول بھٹو ذرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔

تازہ ترین