کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون بلاک ڈی سیکٹر11گلشن ضیا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم 35سالہ ابو العالم ہلاک جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، پولس نے ٹی ٹی پستول ،گولیاں اور موٹر سائیکل بر آمد کی ہے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے جواب دیا کہ آپ نیچے تو آئیں پھر آپ کی ملاقات کروا دیں گے، بعد ازاں کرین پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتار لیا گیا۔
پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی میں ٹرینیز انٹریز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایڈوائزری بورڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
بلوچستان اسمبلی میں پنجگور میں مسلح افراد کے بینکوں کو لوٹنے کی بازگشت سنائی دی۔
بسمہ معروف نے اس موقع پر کہا کہ فاطمہ کے ننھے بھائی کی آمد پر دل شکر اور خوشی سے بھر گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نیپا میرے لیے پہلا بس اسٹاپ تھا، ملک بنالیا مگر 78 برسوں میں مقصد نہیں بنا پائے۔
چیئرمین کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے جمعہ کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں کرپٹو ریگولیشن پر پیشرفت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مشاورت سے ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نج کاری کے لیے نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی۔
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم گزشتہ تقریباً تین دہائیوں میں 6 بار بھارت آیا، جن میں زیادہ تر دورے حیدرآباد میں خاندانی جائیداد کے معاملات کے حل کے لیے تھے۔
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سب وے ٹرین اسٹیشن پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شیخ حسینہ کے خلاف چلنے والی 2024 کی جولائی تحریک کے نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کی سنگاپور میں علاج کے دوران موت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔
سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) ڈاکٹر عمران نےکہا ہے کہ مارگئے بھتہ خورسے مختلف تاجروں کے فون نمبر ملے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کر سکی، مگر اب دھرنوں سے انہیں مزید پریشان نہ کرے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.02 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.33 فیصد بڑھ گئی۔
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے پرامن خاتمے کے لیے تیار ہیں، یوکرین تنازع ان اصولوں کی بنیاد پر ختم کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ سال بیان کیے تھے۔