• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی ساری دنیا میں بڑھی، پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

مہنگائی پوری دنیا میں بڑھی ہے پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیںجبکہ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اورمعاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور و مرکزعام آدمی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘دوسال قبل مہنگائی کی شرح شہری علاقوں 15 فیصد اور دیہی علاقوں میں 17 . 8 فیصد تھی جسے حکومت کم کرکے بالترتیب 10 فیصد اور 9 . 1 فیصد پر لانے میں کامیاب رہی ہے۔

پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہیں، بھارت میں فی لیٹر 250 روپے میں ملتا ہے، پیٹرول کی قیمت ڈیزل کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کیلئے بڑھائیں، پیٹرولیم لیوی کا ہدف اس سال 600 ارب ہے لیکن حکومت نے اب تک پٹرولیم لیوی پر کچھ نہیں لیا۔ 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بیشی ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی، پہلے افغانستان سے ڈالر یہاں آیا کرتے تھے اب یہاں سے افغانستان جا رہے ہیں۔ 

شوکت ترین نے کہا کہ 2018 کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے معیشت پر اثرات پڑے لیکن اب مہنگائی کی شرح دو سال میں 9 . 2 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ 

کھانے کی پینے کی اشیا کی قیمتیں دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کم بڑھی، دنیا بھر میں چینی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، پام آئل بھی 50 فیصد عالمی سطح پر بڑھا، پاکستان میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول رکھا۔

تازہ ترین