• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن اصلاحات، ای وی ایم پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز موخر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن اصلاحات اور ووٹنگ مشین پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کوموخرکردیاگیااب فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہو گا، اسلام آباد میں ذرائع نےبتایا کہ انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کے بعد حکومت مشترکہ اجلاس نہیں بلائیگی، پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم سے متعلق اہم بل حکومت مشترکہ اجلاس میں پاس کروانا چاہتی تھی، اپوزیشن کی تجویز پرسپیکر اسد قیصر نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے کا فیصلہ کیا، کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں ایوانوں کے ممبران شامل ہونگے، سپیکر تمام پارلیمانی لیڈران کو خط لکھ کر جلد کمیٹی کیلئے ممبران کے نام لیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوگی اور فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کو ترجیح دی جائیگی ۔

تازہ ترین