• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، دوران سماعت 2 نجی اسپتالوں میں شراب کی بوتلوں کا تذکرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے رفاحی پلاٹس پر قائم 2اسپتالوں سے متعلق کیس میں رفاحی پلاٹس کا کمرشل استعمال کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اسپتالوں کی انتظامیہ، ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی و دیگر کو نوٹس جاتی کرتے ہوئے فریقین نے جامع جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے رو برو رفاحی پلاٹس پر قائم اسپتالوں کو کمرشل بنیادوں پر چلانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اس اسپتال میں تو بڑے بڑے لوگ داخل ہوتے ہیں، وزراء اور بااثر شخصیات سبھی وہیں جاتے ہیں۔ بعد میں شراب کی بوتلیں بھی وہیں سے ملتی ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ پڑا۔ عدالت نے رفاحی پلاٹس کا کمرشل استعمال کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل 2 اسپتالوں ، ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین