• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سرگودھا جیل کا دورہ، 38 قیدی رہا

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمان بھنڈر نے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری سلطان علی ‘ خان وحید خان، ریاض احمد خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،قمر عباس سول جج سرگودھا و دیگر جیل افسران کے ہمراہ سرگودھا جیل کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا۔انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار ا اسیران کے علاج معالجہ کے بارے میں میڈیکل آفیسر سے دریافت کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کوتسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث 38 اسیران کی فوری رہائی حکم دیا۔
تازہ ترین