پیرس(رضاچوہدری) کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے، ملکی حالات بتا رہے ہیں کہ آئندہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی، یہ بات پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی 33 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام پارٹی سیکریٹریٹ پیری فتھ میں کیا گیا ، پارٹی رہنماؤں سمیت جیالوں نے اپنے قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری فاروق احمد نے حاصل کی،تقریب میں پیپلزپارٹی فرانس کی قیادت کے علاوہ خواتین اور پارٹی جیالوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ہال پارٹی نعروں سے گونج اٹھا، پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور یہی پارٹی عوام کو نوکریاں دے سکتی ہے،پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش نے بلاول بھٹو کو جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی جس مقام پر کھڑی ہے اس میں بلاول بھٹو کی سیاسی خدمات اور ولولہ انگیز قیادت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تقریب سے قومی، صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر منڈی بہاؤلدین چوہدری نواز تارڑ ، سابق صدر پیپلزپارٹی فرانس اشرف گوندل نےکہا کہ عمران خان کو لاکر جو تجربہ کیا گیا وہ غلط ثابت ہوا، پاکستان کیلئے مزید تجربات کی ضرورت نہیں،پرویز صدیقی،راجہ کرامت ، اشرف گوندل ، خواتین ونگ کی صدر پیپلزپارٹی فرانس روحی بانو نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، تقریب کے آخر میں سید کمال حسین شاہ نے شہدائے پیپلزپارٹی، شہدائے پاک فوج کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی ،جیالوں نے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔