• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف آج اپنی 70ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کے موقع پران کے پارٹی کارکنان اور سپورٹرز کی جانب سےخوب تعریفیں اور ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ۔

اس حوالے سےآج ٹوئٹر پر پاکستان میں ’ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے  سر‘  ٹرینڈ بھی کررہا ہے ۔

ایک پارٹی کارکن نے شہباز شریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی قرار دے دیا۔

ایک صارف نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےشہباز شریف کے بارےمیں لکھا کہ ’ ایک سچا لیڈر اپنے چاہنے والوں کو آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے ۔‘

ایک اور صارف نے قائد حزب اختلاف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ شہباز شریف صاحب ایک رول ماڈل، اس نسل اور پنجاب کی بے لوث خدمات کے لیے ایک مثال رہے ہیں ، اور ہم انہیں قابل تقلید سمجھتے ہوئے ان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ‘


تازہ ترین