• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی جی حدید کے میلان فیشن ویک میں خوبصورت جلوے

فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کے میلان فیشن ویک میں خوبصورت جلووں نے شرکاء کے دل جیت لیے۔

جی جی حدید نے اطالوی فیشن ڈیزائنر البرٹا فیریٹی کی کلیکشن سے کالے رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے میلان فیشن ویک میں انٹری دی۔

سُپر ماڈل کالے رنگ کی میکسی پہنے بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ ہلکے میک اَپ کے ساتھ بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔

خیال رہے کہ جی جی حدید جوکہ کئی سالوں سے برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ ہیں، گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

آج کل سُپر ماڈل اپنے ماڈلنگ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوریز پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید