• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: امریکی کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے


پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ایف بی آئی کی درخواست پر ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص پر امریکی کم سن بچی کو ہراساں کرنےکا الزام ہے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم  نے حیات آباد میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی کم سن بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کم سن بچی کی تصاویر لے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کا موبائل فون قبضےمیں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین