• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں 6 سالہ بچے کی لاش برآمد ، زیادتی کا خدشہ

سیالکوٹ  کے علاقے ڈسکہ کےگاؤں بھکی سندھواں میں6 سالہ لاپتہ بچے کی لاش مل گئی، تفتیش میں خدشہ کیا جارہا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولید گزشتہ روز اپنے ابو کے ساتھ کھیتوں کے لیے نکلا اور لاپتہ ہوا تھا، ولید کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولید کے سر پر زخم اور جسم پر چوٹ کے نشانات ہیں، ابتدائی تفتیش میں خدشہ ہے بچے کو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین