• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان کے پہلے سب سے بڑے سرٹیفائیڈ چور ہیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ آپ کا ذاتی مال نہیں۔ جب عمران خان کی چوری کی بات آئی تو کہا کہ حساب نہیں دوں گا ۔ عمران خان پاکستان کے پہلے سب سے بڑے سرٹیفائیڈ چور ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کی جب آفیشل بات سامنے آئے گی تو اپنا ردعمل دیں گے، ماضی میں کسی ایکسٹینشن کے گناہ میں شامل نہیں تھی۔

 رہنما مسلم لیگ ن  نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمز کا دورہ منسوخی پاکستان کی نہیں حکومت کی ناکامی ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے کورونا ویکسین لاہور میں اندراج کے معاملے پر تشویش ہے، اس حکومت کی ویکسینیشن اندارج بھی جعلی ہے، اس سے بین الاقوامی ری ایکشن آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جتنی مرضی انتخابی اصلاحات کر لیں، جب تک دھاندلی کے سوراخ کو بند نہیں کریں گے، اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر اس لیے حملہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں اپنی چوری کھلنے کا خوف ہے۔

تازہ ترین