کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات کو تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 1-7 سے شکست دیدی ، ماڑی پیٹرولیم کے وقار علی اور عضنفر علی نے دو، دو ،وسیم اکرم، عمیر ستار اور عبدالرحمن نے ایک، ایک گول بنایا۔ پاکستان واپڈا نے پی اے ایف کو 3-2 اور نیشنل بینک نے پنجاب کو4-0 سے مات دی۔