• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ کیس، مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نئی تاریخ لے لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نئی تاریخ لے لی، عدالت میں عطا تارڑ نے کہا کہ عرفان قادر نئے وکیل ہونگے وقت چاہئے، نیب نے نئی درخواست میں کہا ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت کا احترام اور کوئی طریقہ کار ہوتا ہے، تاثر یہ جاتا ہے آپ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نئی تاریخ لے لی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو آئندہ سماعت پر وکیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین