اسلام آباد (ایوب ناصر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کے تحفظات سے پارٹی قائد محمد نواز شریف کو آگاہ کر دیا ہے ۔
پی ڈی ایم کے سیکٹریری جنرل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی گفتگو سے نواز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کے یو آئی نے انتخابی اصلاحا ت کے معاملے میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے اور (ن) لیگ سے بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے معاملے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔