• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ زندگی بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید نے ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بچانے والی ادوایات کی قیمتوں میں 3 سال کی ریکارڈ مدت میں 300 فیصد سے زائداضافہ ہوا ہےجبکہ انسولین جو شوگر کے مریضوں کیلئے اہم دوا ہے اس کی قیمت بھی کئی گنا بڑ ھا دی گئی ،ہم کب تک بیرونی ممالک سے ادویات مانگیں گے، ہرمسئلے پرکشکول اٹھانامناسب نہیں ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں،ہم یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ جب تک عدالت کوئی کام نہ کرے ،حکومت اس پرخاموش رہتی ہے، فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روز ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے۔

تازہ ترین