• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ کورنگ گزرگاہ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،100مسمار

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نالہ کورنگ گزرگاہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد تعمیرات مسمار کردیں۔ راول ٹاؤن سے ملحقہ بہنے والے نالہ کورنگ کی گزر گاہ میں غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کی گئیں۔ آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ نالہ کورنگ کی تمام آبی گزر گاہ کو مکمل طور پر خالی کرایا جا سکے ۔ یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لئے سپل ویز کھولے جاتے ہیں جسکا پانی دریائے کورنگ میں تغیانی کا سبب بنتا ہیں اسی وجہ سے نالے کے اطراف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ا
تازہ ترین