• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 50افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آبپارہ پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 50افراد کیخلاف پولیس مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر اسلحہ تاننے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔جامعہ حفصہ جی سیون تھری کے باہر تعینات 20اہلکاروں کی کمانڈ پر مامور انسپکٹر محمد ریاض نے تھانہ آبپارہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ایک گاڑی تعمیراتی سامان لے کر جامعہ حفظہ پہنچی جسے وہاں مامور پولیس نے روک لیا، جس پر مولانا عبدالعزیز کی قیادت میں پچاس سے زائد مرد و خواتین طالب علم جن کے ہاتھوں میں اسلحہ اور ڈنڈے تھے سامنے آگئے اور دھمکی دی کہ گاڑی کو اندر نہ جانے دیا گیا تو گولیوں سے چھلنی کر دیں گے وہ گاڑی زبردستی جامعہ حفصہ کے اندر لے گئے۔
تازہ ترین