• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری موٹر سائیکل‘ گاڑی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خیانت مجرمانہ اور دھوکہ دہی کے واقعات میں شہریوں کو ایک موٹر سائیکل ایک گاڑی اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو وکٹر نے بتایاکہ نامعلوم شخص اس کے بیٹے اور اس کے دوست کو نوکری کا جھانسہ دیکر موبائل لیکر غائب ہوگیا۔ تھانہ کوہسار پولیس کو محمد عاطف نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر ایک شخص کو سفر کرایا جو بعد ازاں موٹرسائیکل بھی لیکر غائب ہوگیا۔ تھانہ کوہسار پولیس کو سعد محبوب نے بتایا کہ سماجی رابطے کی سائٹ پر موبائل فون کی فروخت کا اشتہار دیا۔ عنایت محبوب نے رابطہ کیا اور موبائل چیک کرنے کے بہانے غائب ہوگیا۔ کراچی کمپنی پولیس کو شاہد محمود نے بتایا کہ شعیب اور دیگر نے گاڑی امانتاً لی لیکن پھر خورد برد کر لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تازہ ترین