• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ نصراللہ ،عبدالرشید قریشی ،معراج محمدخان اوردیگرشخصیات کی یاد میں تقریب

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )استقلال پارٹی اور عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام نواب زادہ نصر اللہ خان ، عبدالرشید قریشی ، معراج محمد خان ، سید امیر حیدر ، ر حنیف گورائیہ ، کی یاد میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی ہال میں ” یاد رفتگان “ تقریب ہوئی ۔ صدارت استقلال پارٹی اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی نے کی ۔ سید منظور علی گیلانی نے میں کہا کہ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ کم از کم نکات ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر عوام کے مسائل کو حل کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ اجتماعی قیادت ہی ملک کو اس آئینی بحران سے نکال سکتی ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ منظور علی گیلانی نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اور ان کی خدمت کے لیے جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے ،لیاقت بلوچ،سیدنوربہار،اظہر جمیل ، محمد کاتیار ، ڈاکٹر سید حسنات اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید