• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت سماعت اور گویا ئی سے محروم افراد کا مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے گونگے اور بہرے افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی امداد سمیت پانچ فیصد کوٹہ کے حساب سے ہر ادارے میں نوکریاں دی جائیں کورونا وائرس ریلیف الاونس دیا جاے اور گونگے بہرے افراد کے ڈیف سکولوں میں اشاروں کی زبان سے نا بلد مبینہ طور پر تعینات اساتذہ کو بر طرف کیا جائے اور دیگر مسائل حل کئے جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی سمیت وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد کے سامنے ہزاراوں گونگے بہرے دھرنا دینگے۔ مظاہرے کی قیادت کے پی فیڈریشن آف دی ڈیف کے صدر حامد اللہ خان چمکنی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید