پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے علاقے وزیر کالونی اور ملحقہ علاقوں کے لیے بنایا گیا ٹیوب ویل سیاسی سکورنگ کی وجہ سے تا حال چالونہ ہوسکا سینکڑوں گھروں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے علاقے کے مکینوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے ہزاروں رہائشیوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے مذکورہ ٹیوب ویل کو جلد چالو کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے وزیر کالونی اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے کئی ماہ پہلے ٹیوب ویل بنایا گیا اور ٹیوب ویل کی تمام تر کام مکمل کرلیا گیا ہے لیکن سیاسی سکورنگ کی وجہ سے منتخب نمائندے مذکورہ ٹیوب ویل کا تاحال افتتاح نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں افراد کی صاف پانی مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوسکا ۔ علاقے سیاسی اور سماجی مشران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منتخب عوامی نمائندوں کے سیاسی ہتھکنڈوں کا نوٹس لیں اور علاقے کے مکینوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے سیاسی سکورنگ کی بجائے فوری طور پر مذکورہ ٹیوب ویل چالو کیا جائے تاکہ لوگوں کو صاف پانی میسر ہوسکے ۔