• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سفاک والد نے 3 سالہ بیٹے کے ناخن نکال دیئے

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں سفاک والد نے مبینہ طور پر 3 سالہ بیٹے کے ناخن نکال دیئے، پولیس نے بچے کے والد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 24 میں پولیس نے کارروائی کے بعد فیصل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ہیلپ لائن مدد گار 15 پر علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی۔

ملزم فیصل پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 3 سالہ بیٹے ارحم کے کہنا نہ ماننے پر مبینہ طور پر پلاس کی مدد سے اس کے ناخن کھینچے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بچے کے والد فیصل کو حراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کر دیا ہے تاہم بچے کی والدہ کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے منع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین