• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر سمیع اللّٰہ چوہدری نے لاہور میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اور سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔


تازہ ترین