• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون کے ساتھ  دیکھا جا سکتا ہے۔

عمر اکمل اکثر اوقات ہی اپنی منفرد اور دلچسپ حرکتوں کے سبب خبروں میں رہتے ہیں،  رواں برس اپریل میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے والے عمر اکمل کی اب ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ انٹرنیٹ پر زیر بحث ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عمر اکمل کی ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عمر اکمل ایک بھارتی گانے پر لِپسنگ کرتے اور پرفارم کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

عمر اکمل کی اس وائرل ہوتی ویڈیو میں اُن کے ساتھ ایک خاتون بھی ہیں جن کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔

عمر اکمل اس ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے عمراکمل کی اس ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین