• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی شوہر کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل


پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر بلال شاہ موجود ہیں اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا کلب میں ہیں۔

ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک میں ایک مغربی گانا چل رہا ہے جبکہ حریم شاہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

حریم شاہ نے یہ ویڈیو کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے جیونیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات سے انکار کردیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ حریم شاہ سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

تازہ ترین