پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کےخطرات ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو منفی دکھا رہا ہے، سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر اس اہم مسئلے پر توجہ کرنےکی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2022ء کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے، اتفاق رائے سے پالیسی بہتر بنائی جائے۔