• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشتیاں؛ پولیو قطرے پلانے پر ملزم نے ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کردیا


بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے پر ملزم نے ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کردیا، حملے میں انسداد پولیو ورکر خاتون زخمی ہوگئیں۔

چشتیاں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سلیم نامی شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کردیا، جس سے انسداد پولیو ورکر کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔

ملزم نے ٹیم سے موبائل فون، شناختی کارڈ اور پولیو ویکسین بھی چھین لی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ڈی ایس پی ارشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سلیم نامی شہری اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلانا چاہتا تھا۔

تازہ ترین