• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 2 وکٹ سے ہرا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔

بلوچستان ٹیم کے عمید آصف 32 اور کاشف بھٹی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سینٹرل پنجاب کے عثمان قادر نے 4 اور وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب اور سینٹرل پنجاب کی جیت میں کپتان بابر اعظم کے شاندار 65 رنز نے بڑا کردار ادا کیا۔ سینٹرل پنجاب نے 143 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

بلوچستان کے بالر جنید خان نے 3 اور کاشف بھٹی نے 2 وکٹس حاصل کیں۔

وہاب ریاض نے میچ میں مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ اور 20 رنز بنائے جبکہ انہوں نے میچ میں دو کیچ بھی پکڑے۔ اس کارکردگی پر وہاب ریاض میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین