• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کلب نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی

پیرس کلب نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی


پیرس (اے ایف پی) پیرس کلب نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی، کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرض ادائیگی کیلئے توسیع دے رہے ہیں تاکہ وہ وسائل کووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے وقف کر سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق قرض خواہ ممالک کے پیرس کلب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے قرض کی ادائیگی کے لیے ایک اور توسیع دے رہا ہے تاکہ وہ اپنے وسائل کووڈ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے وقف کر سکے۔ کلب نے اعداد و شمار جاری کیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ ملک کو دسمبر تک ادائیگی کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کووڈ 19 بحران کے صحت ، معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے اخراجات میں اضافے کے لیے اس اقدام سے آزاد کردہ وسائل کو وقف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق ملک کا قرض اس کی مجموعی گھریلو پیداوار کا 90 فیصد ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 2021-2022 مالی سال کے لیے اس کی قرضہ سروس 56.9 ارب ڈالرز ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان پیرس کلب کا 11.5 ارب ڈالرز کا مقروض ہے۔

تازہ ترین