• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، فرد جرم کیلئے آصف زرداری 9 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فرد جرم کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو طلبی کا سمن جاری کردیا گیا،زرداری پر 8ارب سے زائد کی لانڈرنگ کا الزام ، مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد اشتہاری قراردیئے جاچکے۔ جاری سمن میں کہاگیاکہ29ستمبر کو احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں کیونکہ فرد جرم کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت کی طرف سے تفتیشی افسر نے سمن آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا، ریفرنس میں آصف زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہےجبکہ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

تازہ ترین