• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نہیں چاہیں گے زرداری یا ن لیگ کے افراد کو ریلیف ملے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کہ کیا پیپلز پارٹی چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کے معاملے کو روکے گی؟ .

جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ آصف زرداری یا ن لیگ کے لوگوں کو ریلیف ملے.

ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی موجودہ چیئرمین نیب کی توسیع میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہو، تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی خاموش ہے.

ابھی حکومت کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے کہ وہ کیا کریں گے وہ مشاورت سے کام کریں گے یا آرڈیننس کے ذریعے توسیع دیں گے۔

جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں آتا تو میرا نہیں خیال کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی رد عمل آئے گا۔

تازہ ترین