• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

ڈیلس (رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ/ جیو نیوز) پاکستان میں ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال گذشتہ روز ڈیلس کے اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الرحمن (اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن (IAC) میں ادا کی گئی۔جبکہ انکی تدفین سہ پہر 3 بجے ریسٹ لینڈ مسلم قبرستان میں کی گئی، مرحوم گذشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور مصنوعی تنفس پر تھے تاہم ڈاکٹر انکو جانبر نہ کرسکے، مرحوم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ڈیلس میں مقیم تھے۔ انہوں نے ستر اسی کی دہائیوں میں پاکستان کے کئی معروف ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کیئے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔

اہم خبریں سے مزید