• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی نظام ٹھیک ہوگا تو معاشی نظام بھی ٹھیک ہوگا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی - فوٹو: اسکرین گریب
شاہد خاقان عباسی - فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی نظام ٹھیک ہوگا تو معاشی نظام بھی ٹھیک ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارا ٹیکس کا نظام بالکل خراب ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام میں استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، جب حکومت سے بات کرتے ہیں تو وہ لوکل ایشوز کی طرف چلے جاتے ہیں۔

ترقی کرنی ہے تو ملک کے حالات ٹھیک کرنے ہوں گے: مفتاح اسماعیل

تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرنی ہے تو ملک کے حالات ٹھیک کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی پہلے مہنگی خریدتے ہیں پھر حکومت ٹیکس لگاتی ہے پھر صوبائی حکومت ٹیکس لگاتی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کا بھی یہ ہی حال ہے، سندھ گورنمنٹ کا 3600 ارب کا بجٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید