• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے ڈپازٹر پروٹیکشن کارپوریشن نے ضمانتی رقم بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی، 95فیصد اہل ڈپازٹرز کو مکمل تحفظ حاصل ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے بینکوں کے تمام اہل ڈپازٹرز کے لیے ضمانت کی رقم ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کارپوریشن کے بورڈ کے اراکین نے 6 ستمبر 2021ء کو منعقدہ اپنے اجلاس میں کیا ،اعلامیہ کے مطابق اضافی ضمانت کی اس رقم سے مکمل تحفظ پانے والے اہل ڈپازٹرز کا تناسب 95 فیصد تک ہوجائے گا۔ ڈپازٹس کے تحفظ کی اسکیم کا بنیادی مقصد ڈپازٹرز کے مفاد کا تحفظ کرنا اور ملک کے شعبہ بینکاری پر ان کے اعتماد کو مزید بڑھانا ہے۔ ڈپازٹس کے تحفظ کی سہولت کا اطلاق تمام اہل ڈپازٹرز پر ہوتا ہےاور اس کے حصول کے لیے ان کو مزیدکسی قسم کے اندراج یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین