اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے نو ویکسینیشن ،نو ڈرائیونگ لائسنس کے فارمولے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ۔جمعہ کو سی ٹی او راولپنڈ ی نےڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والوں کے لیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کرونا ویکسینشن نہ ہونے کی صورت میں ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت تمام خدمت مراکز میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے،سی ٹی او رائے مظہر اقبال کا موقف ہے کہ یہ پابندی شہریوں کی زندگی کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے ۔