ملتان (سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرنے والے وفد میں غیر متعلقہ خاتون کی شمولیت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں سے 14 مئی کوجواب طلب کرلیا ہے اس ضمن میں کمیٹی کی جانب سے جاری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ الزمات سنگین نوعیت کے ہیں جن کی تصاویر بھی بطور ثبوت بھجوائی گئی ہیں اور بار کونسل کے ریکارڈ کے مطابق بھی تنزیلہ شفیق وکیل نہیں ہیں یاد رہے کہ ملتان بار کے ممبر اور مسلم لیگ(ن)ملتان کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ نے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وفد نےچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی جس میں تنزیلہ شفیق نامی وکیل کو بار عہدیدار ظاہر کیا گیا جس نے تصاویر بنواکر سوشل میڈیا پر جاری کیں جس کے لئےاصولی طورپر ذمہ داربار عہدیداران کو از خود استعفی ٰ دینا چاہیے اور ان کے خلا ف مقد مہ درج ہونا چاہیےن کیونکہ اس طرح فاضل چیف جسٹس کے ساتھ بار کے تقدس کو بھی مجروح کیاگیا ہے جس پر کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے سینئر وکلاشیخ محمد فہیم اور بلال بٹ نے کہا کہ مذکورہ سکینڈل کے ثابت ہونے کی صورت مین صدر اور سیکریٹری کے عہدے سے معزول ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔