• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر کو مستقل نہ کرنے اورتنخواہ روکنے پرسیکرٹری ہیلتھ سےرپورٹ طلب

ملتان(سٹافرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے عدالتی حکم کے باوجود لیڈی ڈاکٹر کو ریگولرائز نہ کرنے اور اسکی تنخواہ روک دینے کے خلاف توہین عدالت کی رٹ پر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر زرغونہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے مستقل کرنے کی درخواست کو اپیل بناکر صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوایا اور ایک ماہ میں داد رسی کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین