پشاور (لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی اور پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اداروں سے تعاون کریں تاکہ اس وبائی امراض کی روک تھام اور معصوم انسانی جانوں کو بچانے میں مدد مل سکے وہ اپنے آفس میں ڈینگی کی روک تھام اور پولیو ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے محکمہ صحت، محکمہ بلدیات اور دیگر افسروں نے شرکت کی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی اور پولیو وائرس کی روک تھام کی غرض سے جو اقدامات کیلئے جارہے ہیں وہ عوام کے تعاون سے کامیاب ہو سکتے ہیں شہری اور دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمیں پولیو ویکسینیشن کیلئے جائیں تو عوام اپنے بچوں کو اس ویکسین سے مُستفید کریں تاکہ نئی نسل کو پولیو کے امراض یعنی معذوری سے بچایا جا سکے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے صاف پانی کو ڈھانک کر رکھیں تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش نہ ہو سکے کھُلے صاف پانی میں ڈینگی مچھر سینکڑوں انڈے ڈال کر موزی مرض پھیلا کر قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی کی حالت اپنی مدد آپ کے تحت بہتر بنانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مردان کو خوبصورت شہر بنانے میں مدد مل سکے ۔