• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ نے ایک اور ’ہمسفر‘ کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنے بلاک بسٹر ڈرامے ’ہمسفر‘ جیسے ہی ایک اسکرپٹ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

سیشن کے دوران انہوں نے ’ہمسفر‘ لکھنے والی فرحت اشتیاق کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ نے ’خرد‘ کے کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا تھا ، اب ایک اور رومانس ہو جائے؟

ماہرہ کے ٹوئٹ کے جواب میں فرحت اشتیاق نے کہا کہ ’ہوجائے ماہرہ، میری پیاری خرد۔‘

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ 10 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

یہ ڈرامہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا جبکہ اِس ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے اور اِس ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھومتی ہے۔

’ہمسفر‘ کے نمایاں کرداروں میں ماہرہ خان، فواد افضل خان، عتیقہ اوڈھو، نوین وقار، نور حسن، سارہ کشف، بہروز سبزواری اور حنا خواجہ بیات شامل ہیں۔

تازہ ترین