• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تصویر کو جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "جیسا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز آرہے ہیں اور اس وقت میں ماضی کے اپنے کچھ پسندیدہ فیشن دیکھتی ہوں۔

فلم و ٹیلی ویژن کی اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20 سالہ تقریبات کی منتظر ہیں۔ 

خیال رہے کہ ان کی لکس اسٹائل ایوارڈز سے متعلق پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں سامنے آچکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان نامزدگیوں میں مداحوں کو محظوظ کرنے والے جیو انٹرٹینمنٹ کے بہترین ڈراما سیریلز الف، راز الفت، دیوانگی، مہرپوش، مقدر، کہیں دیپ جلے اور فطرت کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ووٹ دینے میں وقت نہ لگائیں اور اس آسان سے طریقے کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید