جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا ورلڈ پریمیئر 28 ستمبر کو ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریمیئر رائل البرٹ ہال لندن میں ہوگا۔
فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ دنیا بھر میں 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
میئر کراچی نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ محکموں اور افسران کو کارروائی کے احکامات دیے، شہریوں نے صفائی کی خراب صورتحال، سڑکوں کی مرمت سے متعلق شکایات کیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی جنگی حالات کو ختم کرنے میں کامیابی سے پیٹرول قیمتیں کم ہوں گی،
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلقہ فیصلہ پی ٹی آئی کا تھا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کو صرف آگاہ کیا گیا۔
ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدگی سے خواب دیکھنا آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، آپ کتنی دیر سوتے ہیں اس کے بجائے آپ کی نیند کی نوعیت اس بات پر زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے کہ آپ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا کتنا خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےایم ایل ون کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیدیا۔
پاکستان مینز نے پہلے فلپائن کو اور پھر کویت کو شکست دی۔ پاکستان ویمن ٹیم کو ہانگ کانگ چائنا نے شکست دی۔
کراچی کے نوجوان تاجر مقتول میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ کمیشن میں توسیع کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 4 اکتوبر کی پی ٹی آئی کی کال کی حمایت کر دی۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق تحریک انصاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، اب تحریک انصاف کی جانب سے 4 اکتوبر کی کال دی گئی ہے۔
راولپنڈی کے مری روڈ پر ایک شخص کو گاڑی کے بونٹ پر لے کر زبردستی گھومنے والی تیز رفتار کار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایشیاتی ترقیاتی بینک سے 138 ارب 48 کروڑ روپے کے مساوی قرض لیا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر محترم ہیں لیکن وہ وکیل ہیں نہ ہی بار کے رکن، انہیں بار کے انتخابات اور معاملات سے دور رہنا چاہیے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹرائی سیریز کا امکان نہیں ہے۔ آئندہ برس جنوری میں سہہ ملکی سیریز کی تجویز تھی، ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے صوبائی حکومت کو دیے گئے فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔
یہ شرط سن کر میں نے سوچا کہ میں اتنی محنت کروں اور کامیاب ہوجاؤں تاکہ سنیتا کو کچن میں جانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے: بھارتی اداکار